ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کا اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دینے پر غور؛ کُل جماعتی میٹنگ بلانے کانگریس کا مطالبہ،آر جے ڈی نے کیا خیرمقدم

مودی حکومت کا اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دینے پر غور؛ کُل جماعتی میٹنگ بلانے کانگریس کا مطالبہ،آر جے ڈی نے کیا خیرمقدم

Sun, 05 Aug 2018 21:46:43    S.O. News Service

نئی دہلی5/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت اقتصادی بنیاد پر 15-18فی صدریزرویشن دینے پر غور کر رہی ہے۔اس کو لے کر اب کانگریس کا رخ سامنے آیاہے۔ کانگریس نے اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی حکومت کی پہل پر تمام جماعتوں کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیاہے۔اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن کو لے کر حکومت کے اندرجوغور چل رہا ہے اس کے تحت حکومت تمام طبقوں میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کو ریزرویشن دینا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق غور اب ابتدائی سطح پر ہے، لیکن بات چیت میں اہم مسئلہ یہ ہے کہ کس طرح موجودہ ریزرویشن نظام کوچھوئے بغیر اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دیاجائے۔اس کامطلب ہے کہ پسماندہ طبقے کو آئین میں ملے ریزرویشن کو بغیر چھیڑے اقتصادی بنیاد پر تمام قوموں کے لیے ریزرویشن دینے پرمرکزی حکومت غورکررہی ہے۔حکومت کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے بتایاہے کہ 15سے 18فی صد اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دیا جا سکتا ہے ایساکرنے سے بار بار اٹھنے والے ریزرویشن کے مطالبہ پرقدغن لگ سکے گی۔اگرچہ مرکزی حکومت کسی نتیجے پر نہیں پہونچی ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن پر وزیر اعظم مودی آخری فیصلہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق آئین میں ترمیم کرکے ریزرویشن کی زیادہ سے زیادہ حد 50فی صدسے بڑھائی جا سکتی ہے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن کے لیے بل لایاجاسکتاہے۔حکومت کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے بتایاہے کہ 15فی صد سے 18فی صد اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دیا جا سکتا ہے۔اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن کے لیے مرکزی حکومت آئین میں ترمیم کرناچاہتی ہے اس کے لیے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیمی بل لایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن تبھی قابل اطلاق ہو سکتا ہے، جب آئین میں ترمیم کرکے ریزرویشن کی زیادہ سے زیادہ حد 50فی صدکوبڑھایاجائے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس میں بل لایا جا سکتا ہے، اس وقت تک حکومت اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن سے متعلق تمام قواعد بھی مکمل کر لے گی۔

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ غریب، غریب ہوتا ہے اس کی کوئی ذات، مذہب نہیں ہوتا، مذہب کوئی بھی ہو،مسلمان ہو، ہندو ہو، ہر معاشرے میں ایک ایساطبقہ ہے جس کے پاس نہ کپڑے ہیں نہ ہی کھانے کے لیے اناج ہے ۔یہی زیرغورہے کہ ہر معاشرے میں جو غریب ہیں انہیں بھی برابری کا موقع ملے۔اگرچہ نتن گڈکری نے ٹویٹ کرکے یہ بھی صاف کیا کہ حکومت کی منشا یہ بالکل نہیں ہے کہ ذات ریزرویشن سے ہٹا کر اقتصادی بنیاد پر کر دیا جائے۔مرکزی حکومت ایسا بالکل بھی نہیں سوچ رہی ہے کہ ریزرویشن کے معیار کو ذات سے ہٹا کر اقتصادی بنیاد پر تبدیل کر دیا جائے۔

اقتصادی بنیادپرریزرویشن دیئے جانے کے حکومت کے تصور کو جے ڈی یو اور آر جے ڈی دونوں نے حمایت کی ہے، لیکن آر جے ڈی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ انتخابی سال میں یہ حکومت کا جملہ ہے۔جے ڈی یو لیڈرراجیو رنجن نے کہا کہ اگر اس سمت میں مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ لیا جاتا ہے تو یہ ایک انقلابی فیصلہ ثابت ہوگا اور غیر برابری کو دور کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔آر جے ڈی کے لیڈر بھائی وریندرکا کہنا ہے کہ جملوں کی حکومت ہے اور انتخابی سال ہے لہٰذا اعلانات متعدد کیے جائیں گے۔یقینی طور پر اقتصادی بنیاد پرریزرویشن ملناچاہیے اوراس کی مانگ پارٹی پہلے سے ہی کرتی آ رہی ہے۔حکومت کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کو بنیاد بنا کر معاشی بنیاد پر کمزور طبقے کے لیے ریزرویشن کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق جو لوگ انکم ٹیکس دیتے ہیں ان کو چھوڑ کر اقتصادی بنیاد، اقتصادی طورپر کمزور طبقے کے لیے ریزرویشن کا خیال بھی حکومت میں چل رہا ہے۔اقتصادی بنیاد پر 15239 سے 18239 ریزرویشن دیا جا سکتا ہے۔


Share: